حیدرآباد۔21اگسٹ(اعتماد نیوز) آج ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے مرکزی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کے معاملہ میں
گورنر کو اختیارات نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے
واضح کیا کہ گورنر کو اختیارات دینا انکے حقوق پر وار کرنے کے
مترادف ہے۔
ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا کیشو راؤ نے کہا کہ سکشن ۔8کے تحت ریاستی
امور کو گورنر کے حوالہ نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے این ڈی اے حکومت سے اس
کے تحت چلنے کی اپیل کی۔ تاہم راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ آئین کے مطابق
اس معاملہ میں فیصلہ کرینگے۔ اور وزیر اعلی کے اختیارات میں کمی نہیں
کرینگے۔